بلدیاتی انتخابات کو ڈیڑھ ماہ گزرگیا، پنجاب کے نتائج ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ نہ ہوسکے

پنجاب کے نتائج ڈی جی آئی ٹی پنجاب الیکشن ونگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے آپس کے اختلافات کی وجہ سے اپ ڈیٹ نہیں ہوسکے،ذرائع

بدھ 3 فروری 2016 21:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء)بلدیاتی انتخابات کے ڈیڑھ مہینے کے بعد بھی پنجاب کے تینوں مرحلوں کے نتائج ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ نہیں ہوسکے باقی صوبوں کے نہ صرف رزلٹ بلکہ ٹرن آؤٹ بھی دستیاب ہیں،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج ڈی جی آئی ٹی پنجاب الیکشن ونگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان کوثر کے آپس کے اختلافات کی وجہ سے اپ ڈیٹ نہیں ہوسکے۔

(جاری ہے)

بلدیاتی انتخابات کے ڈیڑھ مہینے کے بعد بھی پنجاب کے تینوں مرحلوں کے نتائج تاحال بھی ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہیں ہوسکے جبکہ باقی صوبوں کے نتائج کے علاوہ ٹرن آؤٹ بھی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق رزلٹ اپ ڈیٹ ہونے کی وجہ ڈی جی آئی ٹی خضرعزیز اور ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان کوثر کے اختلافات ہیں جس کے باعث سینکڑوں نتائج جاننے کیلئے ریٹرننگ آفیسرز کے دفتروں میں مارے مارے پھرتے رہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں