اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے انتخابات ، گہما گہمی عروج پر

رق محمود جہانگیری اور شاہد کمال کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع

بدھ 3 فروری 2016 21:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے انتخابات کیلئے گہما گہمی عروج پر صدارت کیلئے طارق محمود جہانگیری اور شاہد کمال کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے انتخابات 27 فروری کو ہوں گے۔ جس کے لئے امیدواروں کی جانب سے انتخابی میہم زور و شور سے جاری ۔

(جاری ہے)

صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی نشست کیلئے طارق محمود جہانگیری اور شاہد کمال میں مقابلہ ہے جبکہ سیکرتری کیلئے عامر عبدالله عباس اور وقاص ملک آمنے سامنے ہیں جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے ایک ہی امیدوار کیلئے سینیئر خاتون وکیل ناہید اقبال بھی میدان میں ہیں۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے لئے صدر کے امیدوار شاہد کمال خان نے ضلعی کچہری میں وکلاء کیلئے ظہرانے کا بھی اہتمامکیا جس میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں