وزیر داخلہ چوہدری نثارکا سی ڈی اے کی پرائیویٹ سکولز کو 15دنوں میں رہائشی علاقوں سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن کا نوٹس ، سیکریٹری داخلہ کو چیرمین سی ڈی اے سے بات کرکے مناسب حل تلاش کرنے کی ہدایت

بدھ 3 فروری 2016 23:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 3فروری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سی ڈی اے کی طرف سے پرائیویٹ سکولز کو 15دنوں میں رہائشی علاقوں سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری داخلہ کو چیرمین سی ڈی اے سے بات کرکے مناسب حل تلاش کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سی ڈی اے کی طرف سے پرائیویٹ سکولز کو 15دنوں میں رہائشی علاقوں سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن کا نوٹس لے لیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ بغیر کوئی متبادل پلان دیے پندرہ دنوں میں 352 سکولوں کو نئی جگہ پر منتقل کرنا کیسے ممکن ہے۔ سی ڈی اے بلاوجہ ہزاروں کی تعداد میں بچوں اور انکے والدین کو ذہنی پریشانی سے دوچار نہ کرے۔وزیر داخلہ نے سیکریٹری داخلہ کو چیرمین سی ڈی اے سے بات کرکے مناسب حل تلاش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں