سپریم کورٹ نے مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے خلاف ایم پی اے فیصل زمان کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی

جمعرات 4 فروری 2016 12:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ایم پی اے فیصل زمان کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کے معاملے پر ایم پی اے فیصل زمان کے خلاف ٹریبونل کو درخواست بھجوانے کا حکم دیا تھا جس پر فیصل زمان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت عظمیٰ نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل زمان پی کے 52 ہری پور میں ایم پی اے منتخب ہوئے تھے فیصل زمان کے خلاف (ن) لیگ کے رہنما صابر شاہ نے الیکشن کمیشن میں درخواست دی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے صابر شاہ کی درخواست پر معاملہ ٹریبونل کو بھجوانے کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں