انوپم کھیر نے کتاب میلے میں شرکت سے خود معذرت کی تھی ، ان کے ویزے کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے،مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل کیا جانا چاہئیے۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کی میڈیا کو ہفتتہ وار بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 فروری 2016 12:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 فروری 2016ء) : ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دلی میں پاکستان ہائی کمیشن نے کراچی کتاب میلے سے تین روز قبل بھارتی اداکار انوپم کھیر سے رابطہ کیا تھا جس میں انوپم کھیر نے کتاب میلے میں شرکت سے معذرت کی تھی ۔ ہائی کمیشن نے ویزا نہ جاری کر سکنے سے متعلق بھارتی اداکار کو خود بتایا تھا، تاہم ان کے ویزے کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ افغانستان پر چار فریقی رابطہ گروپ کا اجلاس شیڈول کے مطابق چھ فروری کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ بھارتی صدر کے بابری مسجد سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ داﺅ ابرہیم پاکستان میں موجود نہیں ہے۔ سانحہ چارسدہ میں افغانستان کی سر زمین استعمال ہوئی، تحقیقات پر پاکستان اور افغانستان رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہمارے سفاتی اہلکارکو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ۔ بنگلہ دیش کے ساتھ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں۔بنگلہ دیشی حکام نے پاکستانی ہائی کمشنر کو دو طرفہ امور پر بات چیت کے لیے بلایا گیا ہے۔روس سے نارتھ ساﺅتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر کا معاہدہ کیا گیا ۔ قاضی خلیل اللہ نے بریفنگ میں یہ بھی بتایا کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کا ابھی وقت طے نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی خواہش کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنا ضروری ہے ۔ 5فروری ہمیں کشمیریوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں