وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا استعفیٰ منظور کرلیا

سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی کو چیئرمین پی آئی اے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

جمعرات 4 فروری 2016 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا استعفیٰ منظور کرلیا‘ سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی کو چیئرمین پی آئی اے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا استعفیٰ منظور کرلیا ان کی جگہ سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی کو چیئرمین پی آئی اے کے عہدے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

عرفان الٰہی وزیراعظم کو پی آئی اے کی موجودہ صورتحال پر رپورٹ دیں گے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر نے دو روز قبل اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوایا تھا انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ پی آئی اے ملازمین کی موت کا دکھ برداشت نہیں کرسکتا لہذا استعفیٰ دیتا ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں