سپریم کورٹ :جعلی ڈگری کا معاملہ الیکشن ٹریبونل کو بھجوانے کے احکامات معطل

جمعرات 4 فروری 2016 15:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے ایم پی اے فیصل زمان کی درخواست پر جعلی ڈگری کامعاملہ الیکشن ٹریبونل کوبھجوانے کے احکامات معطل کر دیئے اور مزیدسماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اس دوران فیصل زمان کی جعلی ڈگری کا معاملہ ٹریبونل کو بھجوانے کے احکامات معطل کئے،الیکشن کمیشن نے فیصل زمان کی جعلی ڈگری کا معاملہ ٹریبونل کو بھجوایا تھا،درخواست گزار کے وکیل وسیم سجادنے موقف اختیارکیاکہ الیکشن کمیشن کو معاملہ ٹریبونل کو بھیجنے کا اختیار نہیں،فیصل زمان پی کے 52 سے پیر صابر شاہ کو شکست دیکر منتخب ہوئے تھے،مخالف امیدوار نے ٹریبونل کی بجائے الیکشن کمیشن کو درخواست دی، نائجیریا کی یونیورسٹی نے فیصل زمان کی ڈگری کو درست قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں