چین پاکستان راہداری منصوبے کو محفوظ بنانے کے لیے خصوصی فورس قائم کی جائے گی
فورس قریباً 10ہزار فوجیوں پر مشتمل اور خصوصی طورپر لیس ہو گی ، خصوصی معاون وزیر اعظم
جمعرات 4 فروری 2016 16:19
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) چین کے دورے پر آئے ہوئے ایک سینئر پاکستانی سفارتکار نے گذشتہ روز کہا کہ اسلام آباد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ساتھ منصوبوں اور چینی عوام کے تحفظ کے اندازاً10ہزار فوجیوں کی ایک خصوصی فورس قائم کرے گا ۔ چینی جریدہ پیپلز ڈیلی کے مطابق خارجہ امور کے بارے میں وزیر اعظم کے خصوصی معاون سید طارق فاطمی نے انکشاف کیا کہ 14ہزار ا نجنیئر وں ،فنی کاری گروں سمیت ملک میں 200سے زائد منصوبوں میں ملوث چینی عوام کی بڑھتی ہوئی تعدا د کے بارے بیجنگ کے سلامتی خدشا ت کے جواب میں یہ فورس قائم کی جائے گی ۔
فاطمی نے کہا کہ ہم نے انتہائی تربیت یافتہ فوجی افراد کی ایک خصوصی فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو خاص طورپر لیس ہو گی اور ا س فور س کی اس کی حمایت کرنے والی متعلقہ وزارتوں میں خصوصی تنظیمیں ہوں گی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان کا کام پاکستان میں کام کرنے والے چینیوں اور وہاں قائم چینی صنعتوں اور کمپنیوں کو ضروری سلامتی اور تحفظ فراہم کرنا ہو گا ۔
خصوصی معاون نے مزید کہا کہ یہ اقدام پاکستانی حکومت کے زبر دست عزم کا کا مظہر ہے اور یہ کہ ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس بارے میں چین کے باقاعدہ صلاح مشورہ کیا جارہا ہے اور اگر کوئی مسائل ہوئے تو ان کا ازالہ کیا جائے گا ۔سی پی ای سی 46بلین ڈالر کا ایک رواں منصوبہ ہے جس کی چین نے سرمایہ کاری کی ہے ، اس منصوبے کے تحت پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کو اس کے جنوب مغربی بندر گاہی شہر گوادر کو شاہرات اور ریلوے کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے چین کے خود مختار علاقے سنکیانگ یغور تک توسیع دے گا ۔سی پی ای سی کے روٹ کے بارے میں مقامی رہنماؤں میں پائے جانے والے اختلافات کے بارے میں فاطمی نے کہا کہ پاکستان کا اس بارے میں قومی اتفاق رائے ہوا ہے اور یہ کہنا ہے کہ اس بارے میں کوئی تنازعہ ہے یہ غلط ہے ۔ فاطمی نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے جنوری میں ایک اجلاس طلب کیا تا کہ سی پی ای سی کے روٹوں کے بارے میں مختلف جماعتوں کے خدشات کا ازالہ کیا جائے ،اجلاس سے قبل پاکستانی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں مختلف روٹوں کے بارے میں منقسم ہیں ، اپوزیشن نے برسراقتدار جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا جو کہ پی ایم ایل ( ن )کے مضبوط گڑھ پنجاب سے جانے والی راہداری کے مشرقی روٹ کی حمایت کرتی ہے ، خیبر پختونخوا علاقہ جو کہ مغربی روٹ پر ہے کے ارکان اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس میگا پراجیکٹ میں دوسرے صوبوں کو بھی شامل کیا جائے ۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ راہداری کا مغربی روٹ ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے گا ۔فاطمی نے کہا کہ ”بلاشبہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے ایجنڈے پر عمل کرنا چاہتی ہیں ، تمام سیاسی رہنماؤں کے اپنے نظریات ہیں تا ہم اس کے باوجود ہر کوئی اجلاس کے اختتام پر اس منصوبے کا پوری طرح حامی اور ہر کوئی اس زبردست تبدیلی جو کہ ماہرین کے مطابق علاقے کے قریباً چھ ارب عوام کی زندگی میں نمایاں تبدیلی لائے گی ، شروع کرنے میں چین کی مدد کا انتہائی شکر گزار ہے ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پناہ کے اشتراک سے پاک بحریہ شفاء ہسپتال کراچی میں پیدائشی قلبی مرض میں مبتلا2 سالہ بچے کے دل کا کامیاب ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سےالبرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ..
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کنٹری ہیڈ سید ..
حکومت کی طرف سے کم از کم اجرت 32 ہزار روپے رکھی گئی ہے
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکوں کا دورہ
ہمارے حکومت کیساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے، عمرایوب
شہداء کے خاندانوں کی حفاظت کیلئے شہداء فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے ..
اسٹریٹجک اداروں کے معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازنے کی تقریب ..
بجلی چوری کا خاتمہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بغیر ممکن نہیں ہے ،بجلی چوری میں افسران ملوث پائے گئے ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ