بلیو ایریا فائرنگ کیس:آخری گواہ انسپکٹر عبد الرحمن کا بیان قلمبند،سماعت17 فروری تک ملتوی

جمعرات 4 فروری 2016 16:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) اسلام آباد کے سیکٹر بلیو ایریا میں فائرنگ کرنے والے ملزم سکندر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے کیس کے آخری گواہ انسپکٹر عبدالرحمان کا بیان قلمبند کرانے کے بعد سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد کے سیکٹر بلیو ایریا میں فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے مرکزی ملزم سکندر اور ان کی اہلیہ کنول کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدہ کے روبرو پیش کیا گیا جہاں فاضل عدالت نے آخری کارروائی کرتے ہوئے آخری گواہ انسپکٹر عبدالرحمان کا بیان بھی قلمبند کیا اور کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی گئی جبکہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے پولیس کو آئندہ سماعت پر مرکزی ملزم سکندر اور اس کی اہلیہ کنول سمیت تینوں ملزمان کو پیش کر کے ان کے بیانات ریکارڈ کرانے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملزم سکندر نے 15 اگست 2013 میں اسلام آباد کے سیکٹر بلیو ایریا میں فائرنگ کر کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس اور خاتون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا تاہم ملزم سکندر کے خلاف تھانہ کوہسار کی مدعیت میں فائرنگ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں