رہائشی علاقوں میں قائم سفارتخانوں کو ڈپلومیٹک انکلیو میں منتقل کیا جا ئے

چیئرمین سی ڈی اے کا دفتر خارجہ کو خط

جمعرات 4 فروری 2016 16:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) کے چیئرمین معروف افضل نے دفتر خارجہ کو رہائشی علاقوں میں قائم سفارتخانوں کو ڈپلومیٹک انکلیو میں منتقل کرنے کے حوالے سے خط لکھا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں چالیس سے زائد سفارتخانے موجود ہیں جن کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد سی ڈی اے نے رہائشی علاقوں میں کمرشل استعمال پر گرینڈ آپریشن کئے تھے لیکن تاحال کسی سفارتخانے کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کی جانب سے لکھے گئے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ ان تمام سفارتخانوں کے لئے ڈپلومیٹک انکلیو میں جگہ موجود ہے تاہم سفارتخانوں کو دیئے گئے نوٹسسز کے باوجود کوئی تبدیلی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔سی ڈی اے کی جانب سے اس خط میں یہ سفارش کی گئی ہے کہ سفارتخانوں کو جلد ڈپلومیٹک انکلیو میں منتقل کیا جائے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں