پاکستان اور ایران میں دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع پائے جاتے ہیں،مہدی حنردوست
تاجر برادری ایک دوسرے کے ملک میں موجود کاروباری مواقعوں سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے متحرک ہو جائیں تاکہ باہمی تجارت میں بہتری لائی جا سکے، ایرانی سفیر کا اسلام آباد چیمبر میں تاجر برادری سے خطاب
جمعرات 4 فروری 2016 19:27
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء ) پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی حنردوست نے کہا دونوں ہمسائیہ ممالک میں دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع پائے جاتے ہیں اس وقت ایران اور افغانستان کی باہمی تجارت 2 ارب ڈالر سے زائد ہے لیکن پاکستان اور ایران کے مابین باہمی تجارت صرف 270 ملین ڈالر کے قریب ہے جودونوں ممالک میں موجود صلاحیتوں سے بہت ہی کم ہے لہذا دونوں ممالک کی تاجر برادری کو چائیے کہ وہ ایک دوسرے کے ملک میں موجود کاروباری مواقعوں سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے متحرک ہو جائیں تاکہ باہمی تجارت میں بہتری لائی جا سکے ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ایران کے سفیر نے کہا کہ پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد ایران میں بہت سے ترقیاتی منصوبے شروع ہونے والے ہیں اور یورپ کی بہت سی کمپنیوں نے ایران کا دورہ کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ کاروباری مواقعوں کو تلاش کر سکیں۔(جاری ہے)
تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کے لئے بھی یہ سنہری موقع ہے کہ وہ ایران کے بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر خصوصی توجہ دیں ورنہ دوسرے ممالک کے سرمایہ کار ان مواقعوں سے استفادہ حاصل کر لیں گے انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کو سستی گیس اور بجلی سپلائی کر سکتا ہے جبکہ اس سلسلے میں پاکستان ایران سے بجلی برآمد کرنے کے لئے بعض منصوبوں پر کام کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایران کے 15 ہمسائیہ ممالک ہیں جبکہ ایران پاکستان کے ساتھ تجارت اور معاشی تعلقات کو فرو غ دینے کو ترجیح دیتا ہے کیونکہ دونوں ممالک ایک قو م ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو چائیے کہ وہ باہمی تعاون کے نئے راستوں کو تلاش کرنے کے لئے ایران وفد لے کر جائے کیونکہ دونوں ممالک کے نجی شعبے باہمی تعاون کو فرو غ دینے میں بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان میں قائم ایران کا سفارتخانہ آئی سی سی آئی کے وفدکے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری ایران کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے تاہم اسلام آباد اور تہران کے مابین براہ راست پروازوں کی عدم موجودگی ، ایران میں پاکستانی بنک برانچوں کا فقدان، پاکستانی مصنوعات پر ایران کے زیادہ برآمداتی ٹیرف، ایران کا برآمدی پرمٹ سسٹم اور نان ٹیرف رکاوٹیں وغیرہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت کو فرو غ دینے میں مشکلات پیدا کر رہی ہیں لہذ ا ضروری ہے کہ ان مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا ئے تاکہ باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکے انہوں نے کہا کہ اگر تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر دی جائیں تو آئیندہ چند سالوں میں پاکستان اور ایران کے مابین باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تجارت بہتر کرنے کیلئے پا ک ایران ترجیحی تجارت کے معاہدے کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو چائیے کہ وہ سنکل کنٹر ی نمائشوں کے انعقاد کے لئے تاجر بردری کو سہولتیں فراہم کرے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سیاحت سمیت دیگر کئی معاشی شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں لہذا ان مواقعوں سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے دونوں ملکوں کو چائیے کہ وہ جوائنٹ بارڈر ٹریڈ اور جوائنٹ ٹریڈ کمیٹیوں کے باقاعدہ اجلاس یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا دونوں ممالک کی حکومتوں کو چاہیے کہ مذید سرحدی راستے کھولنے پر توجہ دیں جس سے باہمی تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ اسلا م آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنا ایک وفد ایران لے جانے پر غور کرے گا تا کہ مشترکہ تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جا سکیںمتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ ..
پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
اداکار کمال احمد رضوی کا یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
پولیس تاجر برادری کے تحفظ کے لئے ہرممکن اقدام اٹھائے گی، سید علی ناصر رضوی
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر ..
ایوان بالا کا اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی
بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب
مہرگڑھ یوتھ لیڈرز کی33 رکنی طلبا وطالبات پر مشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا