پارلیمنٹ ہاؤس میں فائر الارم بج اٹھے ، ملازمین پریشانی کے عالم میں عمارت سے باہر نکل آئے

جمعرات 4 فروری 2016 19:30

پارلیمنٹ ہاؤس میں فائر الارم بج اٹھے ، ملازمین پریشانی کے عالم میں عمارت سے باہر نکل آئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) پارلیمنٹ ہاؤس میں فائر الارم بج اٹھے ، ملازمین پریشانی کے عالم میں عمارت سے باہر نکل آئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد میں پارلیمنٹ کی عمارت میں اچانک فائر الارم بجنا شروع ہوگئے جس کے فوری بعد فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر طلب کرلی گئیں جبکہ ملازمین پریشانی کی حالت میں عمارت سے باہر نکل آئے ترجمان پارلیمنٹ ہاؤس کے مطابق کسی قسم کی ہنگامی صورتحال پیدانہیں ہوئی جبکہ فائر الارم چیک کرنا معمول کی بات ہے ترجمان نے کہا کہ ملازمین کی سکیورٹی کے لئے ایسی مشقیں کرائی جاتی ہیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں