علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریسرچ جنرل کا خصوصی شمارہ شائع کرے گی
جمعرات 4 فروری 2016 19:34
اسلام آباد ۔ 4 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے ریسرچ جنرل ”جنرل آف ایجوکیشن“کا ایک خصوصی شمارہ شائع کرے گی جس میں تعلیم اور تحقیق پر دو۔روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے دوران پیش کئے گئے مقالوں میں سے منتخب مقالے شائع کئے جائیں گے۔اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو مقالوں میں تبدیلی یا ایڈیٹنگ کے لئے متعلقہ سکالروں سے رابطہ کرے گی یہ اعلان یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ایک کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں کے دوران کیا۔
ریسرچ جنرل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی کے تعلیم پر دو ریسرچ جنرل ”جنرل آف ایجوکیشن“ اور دوسرا با لکل نیا"پاکستان جنرل آف ڈسٹنس اینڈ آن لائن لرننگ"ہے۔(جاری ہے)
عہد حاضر پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ دنیا میں بہت تیزی سے ہر شعبہ زندگی میں تبدیلیاں ر ونما ہورہی ہیں۔ جو تبدیلی کئی برسوں میں آتی تھیں اب وہ گھنٹوں میں آجاتی ہیں۔
اس لئے ہمیں ان تیز رفتار تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئیے اور زمانے کی رفتار کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اوپن یونیورسٹی اپنے ابتدائی بنیادی ڈھانچے کو برقرار رکھتے ہوئے آہستہ آہستہ خود کو بطور الیکٹرانک اوپن یونیورسٹی کے طور پر متعارف کرانے کی طرف پیش قدمی کررہی ہے، طلبہ کو ڈیجیٹل تعلیمی مواد کی سہولت ویب کے ذریعہ فراہم کی جائے گی اور آن لائن الیکٹرانک تربیتی مواد کی فراہمی کے علاوہ ورچول کلاس روم کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ طلبہ اپنی اسائنمنٹس آن لائن جمع کراسکیں گے۔ ٹیکسٹ کے ذریعے طلبہ اپنے ٹیوٹرز کے ساتھ رابطہ میں ہوں گے اور ان سے آن لائن رہنمائی حاصل کرسکیں گے۔ ای لرننگ کے لئے ایک نئی ویب سائٹ بھی متعارف کرائی جارہی ہے۔ کانفرنس کا اہتمام یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایجوکیشن نے یو ایس ایڈ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے کیا تھا۔ کانفرنس کے دیگر مقررین میں امریکہ کی مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر لین فنڈلر اور کینیڈا کی یونیورسٹی ڈی مونٹریل کے پروفیسر جین بی ہچی اور دیگر ممالک کے سینئر ماہرین تعلیم کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر تنویر الزمان ڈاکٹر زاہد مجید ڈاکٹر تنزیلہ امبرین اور ہماں افشاں شامل تھے۔ 700۔سے زائد ملکی و غیر ملکی ماہرین تعلیم اور 20۔یونیورسٹیوں کے نمائندگان کانفرنس میں شریک تھے۔ کانفرنس میں 170۔مقالے پیش کئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
پاکستان تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ..
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کرنے کے امریکی فیصلے پر افسوس ہے، ترجمان ..
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سیاب خان کی انجینئر فضل خالق جان سےاظہار تعزیت
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی
پی ٹی آئی والے اڈیالہ سے ملک دشمنی کی گائیڈ لائن لے رہے ہیں، کسی کو پاکستان پر تنقید اور خارجہ پالیسی ..
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
اوپن یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کے موضوع پر3 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت