کینسر اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے ،حکومت، میڈیا اور طبی ماہرین عوام کو سرطان سے بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ کریں ،ان کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات ہونے چاہئیں ،بروقت تشخیص ہو جائے تو90فیصد سرطان قابل علاج ہیں، دنیا بھر میں ہر سال 8.2ملین افراد کینسر کی وجہ سے مر جاتے ہیں
وزیر مملکت کیڈڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کینسر سے متعلق آگہی سیمینار سے خطاب
جمعرات 4 فروری 2016 20:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیڈڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کینسر اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے اور حکومت، میڈیا اور طبی ماہرین کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو کینسر سے بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ کریں اور بہتر سہولیات مہیا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،بروقت تشخیص ہو جائے تو90فیصد سرطان قابل علاج ہیں، دنیا بھر میں ہر سال 8.2ملین افراد کینسر کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔
وہ کینسر کے عالمی دن کے موقع پر شفاانٹرنیشنل ہسپتال میں منعقد کیے گئے کینسر سے متعلق آگہی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ لوگوں کو کینسر کے متعلق آگہی فراہم کر کے اس مرض کے ممکنہ جان لیوا اثرات سے بچا جا سکتا ہے اور اس سلسلے میں میڈیا کا کردار سب سے اہم ہے۔(جاری ہے)
شفاانٹرنیشنل ہسپتال نے عالمی یوم سرطان کے موقع پر سیمینار کا اہتمام کیا۔
یہ دنیا بھر میں ہر سال چار فروری کو منایا جاتا ہے۔ اس سال کا موضوع ’’ہم اجتماعی طورپر یا انفرادی طور پر کینسر کے عالمی بوجھ کو کم کرنے کے لئے اپنا کردار کیسے ادا کرسکتے ہیں‘‘ تھا ۔سیمینار میں طلباء ‘ڈاکٹروں‘سرطان کے مریضوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شعبہ سرطان کے ڈاکٹر محمد فرخ اورڈاکٹر کامران رشید نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ سرطان کی بہت سی اقسام ہیں، سرطان ایک موذی مرض ہے تاہم بروقت تشخیص ہو جائے تو90فیصد سرطان قابل علاج ہیں۔ڈاکٹر کامران نے کہا کہ دنیا بھر میں ہر سال 8.2ملین افراد کینسر کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ لوگوں کی سرطان کی علامات کا علم ہونا چاہیے اور ڈاکٹر کو بھی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں سرطان کی تشخیص کے ٹیسٹ لازمی کروانے چاہئیں۔تاہم ماہرین نے کہا کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے اور صحت مند طرز زندگی اپنا کر‘رو زانہ ورزش کرکے‘پھلوں اور سبزیوں کازیادہ استعمال کرکے اور سگریٹ نوشی تمباکو کے استعمال اور شراب نوشی سے پرہیز کرکے اس موذی مرض سے بچاجاسکتا ہے۔شعبہ سرطان کے ماہر ڈاکٹر محمد فرخ نے کہا کہ اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 32.6ملین افراد کینسر کے مرض کے ساتھ رہ رہے ہیں۔پانچ سالوں کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کینسر کے مریضوں کی تعداد 1,48,041ہے جبکہ کینسر سے ہونے والی اموات 1,01,113 ہیں۔(جن میں سے 48,449مرد اور52,664خواتین ہیں)۔انہوں نے مزید کہا کہ کینسر 21ویں صدی کی بیماری ہے۔2020ء تک کینسر موت کی ایک اہم وجہ بن سکتی ہے۔کینسر انسانی اموات (12.6%)کی دوسری بڑی وجہ ہے۔جبکہ دل کی بیماریاں (15.1%)‘ٹریفک حادثات(9.7%)‘سانس کی بیماریاں( 7.1%) اور پیرانیٹل حالات(5.4%)ہیں۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ سرطان کی ڈاکٹر سائرہ حسن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین میں چھاتی کاسرطان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس کی شرح ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ہر آٹھ میں سے ایک پاکستانی عورت کا چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے بچاؤ اور مرض ہونے کی صورت میں بروقت آگہی کے لئے خواتین کو باقاعدگی سے اپنا معائنہ کروانا چاہیے اور اگر چھاتی میں کوئی گلٹی محسوس کریں‘رنگت میں تبدیلی یا کوئی گڑھا یا مادہ خارج ہوتا ہو تو فوراً ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ اس کی علامات چھاتی کے علاوہ بغل میں بھی ہوسکتی ہیں۔اس سے پہلے ڈاکٹر کامران رشید نے کینسر کے حوالے سے مختلف اقسام پر روشنی ڈالی اور اس کی وجوہات اور بچاؤ کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار