فضائیہ میڈیکل کالج میں کینسر کا عالمی دن منایا گیا

جمعرات 4 فروری 2016 21:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء )فضائیہ میڈیکل کالج کے کمیونٹی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ائیر یونیورسٹی اسلام آباد میں کینسر کا عالمی دن منایا گیا۔ وائس چانسلر ائیر یونیورسٹی، ائیر وائس مارشل (ریٹائرڈ) فائز امیر اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پرنسپل فضائیہ میڈیکل کالج ، میجر جنرل (ریٹائرڈ) پروفیسر سلیمان علی اور ہیڈ آف کمیونٹی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ ، ڈاکٹر رخسانہ خان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

ایم بی بی ایس سال اوّل کے طلباء نے اس موذی مرض سے نجات اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈز کی تیاری کے علاوہ مختلف مقابلہ جات کا بھی انعقاد کیا۔ طلباء نے ـ"WE CAN; I CAN" کے موضوع پر پریزینٹیشن بھی پیش کیں۔ اس کا مقصد طلباء میں کینسر جیسے موذی مرض کے بارے میں آگاہی اور شعور بیدار کرنا ہے۔

(جاری ہے)

تاکہ اس ناسور کو ابتداء میں ہی شکست دے دی جائے۔

وائس چانسلر ائیر یونیورسٹی اور پرنسپل فضائیہ میڈیکل کالج نے بھی حاضرین سے خطاب کیا۔ مہمان خصوصی نے طلباء میں سرٹیفیکیٹس اور انعام تقسیم کیے۔ فضائیہ میڈیکل کالج کے اساتذہ اور طلباء نے اس بیماری کے خلاف آگاہی کے لیے منعقد کی گئی واک میں بھی حصہ لیا۔ انہوں نے کینسر سے بچاؤ اور علاج کے بینرز اور پَلےّ کارڈزاٹھا رکھے تھے۔ پاکستان میں کینسر کی شرح میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ آج بھی پاکستان میں بریسٹ کینسر کے مریضوں کی تعداد ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں