سپریم کورٹ نے فیصل زمان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا

جمعرات 4 فروری 2016 22:06

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی فیصل زمان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے فیصل زمان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 52 سے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے سامنے معاملہ رکھا کہ پی کے 52 سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان نے تعلیمی ڈگری نائیجریا سے حاصل کی تاہم ان کے خلاف انتخابی عذرداری کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے سنادیا جس نے انہیں جعلی ڈگری پر نااہل قرار دے دیا دوران سماعت جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے آرٹیکل 225 کے تحت الیکشن کمیشن کو ڈگری کی قانونی حیثیت پر فیصلے دینے کا اختیار نہیں ہے معاملہ الیکشن ٹربیونل کو حل کرنا تھا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں