ڈی ایٹ ممالک کے وزرائے تجارت کا اجلاس17فروری کو اسلام آبادمیں ہو گا
پاکستان، ایران، ترکی، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملائیشیا، مصر اور نائیجیریا کے درمیان ترجیحی تجارت کے معاہدے کیلئے مذاکرات کئے جائیں گے وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی ڈی ایٹ ممالک کے سفیروں سے ملاقات، اجلاس کی تیاری سے متعلق آگاہ کیا
جمعرات 4 فروری 2016 22:07
اسلام آباد ۔ 4 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) ڈی ایٹ ممالک کے وزرائے تجارت کا اجلاس17فروری کو اسلام آبادمیں ہو گا۔ وزرائے تجارت کی میٹنگ کی صدارت پاکستان کے کرے گا جس میں ممبر ممالک کے درمیان ترجیحی تجارت کے معاہدے کیلئے مذاکرات کئے جائیں گے۔ ڈی ایٹ ممالک میں پاکستان، ایران، ترکی، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملائیشیا، مصر اور نائیجیریا شامل ہیں۔
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے ڈی ایٹ ممالک کے سفیروں سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزرائے تجارت کے اجلاس کی تیاری سے متعلق آگاہ کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ترقی پذیر مسلم ممالک کے مابین تجارتی معاہدے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتا ہے تاکہ ممبر ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ کیا جا سکے۔(جاری ہے)
اجلاس میں تجارتی تنازعات کے حل کیلئے قوانین بنانے پر بھی مذاکرات کئے جائیں گے،مزید برآں رولز آف اوریجن پر مذاکرات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
2014-15میں پاکستان کی ڈی ایٹ ممالک کو کل برآمدات ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات تین ارب 67کروڑ ڈالر تھیں۔2014-15میں پاکستان نے ایران کو 3کروڑ ڈالر، ترکی کو 30کروڑ 92لاکھ ڈالر ،بنگلہ دیش کو 69کروڑ 76لاکھ ڈالر، انڈونیشیا کو 14کروڑ 32لاکھ ڈالر، ملائیشیا کو 20کروڑ 51لاکھ ڈالر، مصر کو 15کروڑ 9لاکھ ڈالر اور نائیجیریا کو 6کروڑ 67لاکھ ڈالر کی برآمدات کیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں تیزی لانے میں پرعزم ہیں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے معاہدے کیلئے پاکستان ..
کاروباری مرکز بلیو ایریا کے پٹرول پمپ کے سامنے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی ..
اسلام آباد ہائی کورٹ کا حج پر جانے والوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی
پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری
سی این جی سپلائی پرسیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ..
پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو