پی آئی اے کے 3 مظاہرین کو تحریک انصاف نے مارا ہے: ماروی میمن کا الزام

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 فروری 2016 23:26

پی آئی اے کے 3 مظاہرین کو تحریک انصاف نے مارا ہے: ماروی میمن کا الزام
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری۔2016ء) مسلم لیگ کی رہنما ماروی میمن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے 3 مظاہرین کو تحریک انصاف نے مارا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے الزام عائد کیا ہے کہ پی آئی اے کے مظاہرین کی جانب سے کی جا رہی ہڑتال کے پیچھے تحریک انصاف ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف مسلم لیگ ن کی حکومت کو نقصان پہنچانے کیلئے توڑ پھوڑ کی سیاست کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ ماروی میمن نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ دنوں احتجاجی مظاہرے کے دوران جاں بحق ہونے والے پی آئی اے کے ملازمین کو اموات کے پیچھے تحریک انصاف ہے کیونکہ تحریک انصاف لاشوں کی سیاست کرنا چاہتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں