ہڑتالی دنوں کے ٹکٹ ضائع نہیں ہوں گے ، ان کے پیسے مسافروں کو واپس کئے جائیں گے، جب پی آئی اے کی فلائٹس بحال نہیں ہوتی اس وقت تک کوئی اضافی پیسے بھی نہیں لئے جائیں گے

ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی کی وضاحت

جمعہ 5 فروری 2016 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی نے کہا ہے کہ ہڑتالی دنوں کے ٹکٹ ضائع نہیں ہوں گے بلکہ ان کے پیسے مسافروں کو واپس کئے جائیں گے، جب پی آئی اے کی فلائٹس بحال نہیں ہوتی اس وقت تک کوئی اضافی پیسے بھی نہیں لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان پی آئی اے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی آئی اے میں جاری ہڑتال کے دوران جن مسافروں نے ٹکٹ خریدے ہیں ان کو پیسے بغیر کسی اضافی چارجز کے واپس کئے جائیں گے، جب تک فلائٹس بحال نہیں ہوں گی تب تک ٹکٹ بھی جاری نہیں کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے پی آئی اے کے ملازمین ہڑتال پر ہیں جس سے پی آئی اے کی فلائٹس بھی براہ راست متاثر ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں