ٹکٹس فلائٹس آپریشن کی بحالی کے بعد قابل استعمال ہونگے،کوئی اضافی چارج وصول نہیں کیا جائیگا،ترجمان قومی ائیر لائن

جمعہ 5 فروری 2016 15:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) قومی ائیرلائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ،ہڑتالوں کی وجہ سے ضائع ہونے والے ٹکٹس فلائٹس آپریشن کی بحالی کے بعد قابل استعمال ہونگے اور اس پر کوئی اضافہ چارج وصول نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہڑتالوں کے دوران ضائع ہونے والے ٹکٹ قابل واپسی ہیں ،اور صارفین کو اس کی رقم واپس کر دی جائے گی ، جو ٹکٹ ہڑتالوں کے دوران ضائع ہو گئے ہیں وہ فلائٹ آپریشن کی بحالی کے بعد قابل عمل ہونگے اور صارفین سے کسی قسم کے اضافی چارجز نہیں لیے جائیں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں