کیس نمٹانے میں تاخیر، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنا شروع کر دیا

جمعہ 5 فروری 2016 15:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی مصروفیت کے باعث دس ماہ سے متعدد درخواستیں زیر التواء ہیں، کیس نمٹانے میں تاخیر کی وجہ سے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنا شروع کر دیا ہے ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دس ماہ سے ڈپٹی کمشنر کے پاس مختلف نوعیت کی درخواستیں زیر سماعت ہیں تاہم ابھی تک انہوں نے کسی بھی درخواست پر حتمی رپورٹس جاری نہیں کی ، ڈپٹی کمشنر کے پاس دائر کی گئی نصف درخواستیں ، غریب متوسط طبقے کے شہریوں کی ہیں اور محکمہ مال اور رونیوسے منسلک ہیں ذرائع نے بتایا کہ بااثر افرا د کی درخواستوں پر عملدرآمد باآسانی ہو جاتا ہے تاہم غریب شہریوں کو تاریخوں پر خوار کیا جا تا ہے جس کی وجہ سے درخواست دھندوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا شروع کر دیا ہے اور ایک درخواست گزار سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر چکا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر سپریم کورٹ میں پیش ہو ئے ہیں اور دس ماہ سے زیر التواء عارض کی درخواست کو سپریم کورٹ کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے درخواستوں کو نمٹانے کے لیے حکمت عملی شروع کر دی ہے تاکہ شہریوں کو سپریم کورٹ جانے سے روکا جائے ،ر حتمی رپورٹ جاری کی ہے ،ذرائع کے مطابق دس ماہ کے دوران ڈپٹی کمشنر کے آفس میں ریڈر کے تاریخ دینے کے علاو ہ متعدد درخواستوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں