عمران خان نے پارٹی پالیسی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے ڈ سپلنری کمیٹی قائم کردی

جمعہ 5 فروری 2016 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی پالیسی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنے کیلئے پارٹی کی 3رکنی ڈسپلنری کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عمران خان نے پارٹی پالیسی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈسپلنری کمیٹی تین ارکان پر مشتمل ہے جس کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے پارٹی ارکان کے خلاف کارروائی کا اختیا ر دیا گیا ہے تاہم تین رکنی کمیٹی صرف پارٹی چیئرمین عمران خان کو ہی جوابدہ ہو گی، ڈسپلنری کمیٹی کے ارکان میں عمران خان اور ریحام خان کا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید کا نام بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں