پی آئی اے احتجاج کی آڑ میں خونریزی کرنے والے جلد بے نقاب ہونگے ،معاملے پر سیاست چمکانے کے بجائے ادارے کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز دی جائیں ، پی آئی اے کو دوبارہ منافع بخش بنانے کیلئے انتظامی و مالی لحاظ سے جامع اصلاحات کی ضرورت ہے ،ادارے کی بحالی کے لئے جامع حکمت عملی اور بدعنوانیوں کا احتساب ضروری ہے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہداﷲ خان کا بیان

جمعہ 5 فروری 2016 22:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہداﷲ خان نے کہاہے کہ پی آئی اے پر سیاست چمکانے کے بجائے اس کی حالت زار کو بہتر بنانے کی تجاویز لائی جائیں، ایک حساس ادارہ ہے ، پی آئی اے کو دوبارہ منافع بخش بنانے کے لئے انتظامی و مالی لحاظ سے جامع اصلاحات کی ضرورت ہے ،ادارے کی بحالی کے لئے جامع حکمت عملی اور بدعنوانیوں کا احتساب ضروری ہے، پی آئی اے احتجاج کی آڑ میں خونریزی کرنے والے جلد بے نقاب ہونگے۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پی آئی اے حساس قومی ادارہ ہے اور اس پر سیاست چمکانے کے بجائے اس کی حالت زار کو بہتر بنانے کی تجاویز لائی جائیں ۔مشاہداﷲ خان نے کہاکہ جن لوگوں نے پی آئی اے کو انتظامی اور مالی لحاظ سے تباہی سے دوچار کیا آج وہی اس پر سیاست چمکا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ن لیگ نے اپنے گذشتہ دور حکومت پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنایا ۔

سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہداﷲ خان نے کہاکہ پی آئی اے کو دوبارہ منافع بخش بنانے کے لئے انتظامی و مالی لحاظ سے جامع اصلاحات کی ضرورت ہے ۔بعض عناصر کو خوف ہے کہ پی آئی اے میں اصلاحات کے تیجے میں ان کی بدعنوانیاں سامنے لائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو ناحق تنگ کیا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی کو بے روزگار، تاہم ادارے کی بحالی کے لئے جامع حکمت عملی اور بدعنوانیوں کا احتساب ضروری ہے ،نجکاری اور شراکت داری میں زمین آسمان کا فرق ہوا کرتا ہے، بعض عناصر چاہتے ہیں کہ قومی اداروں سیاسی نوازشات کا ذریعہ بنا کر رکھا جائے ۔

سینیٹر مشاہداﷲ خان نے کہاکہ حکومت نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ کئے بغیر نجکاری کا سوچا تک نہیں۔سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہداﷲ خان نے کہاکہ بعض سیاسی رہنما پی آئی اے ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کی آڑ میں انہیں تشدد پر اکسا رہے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے پہلے بھی حکومت کے خلاف پرتشدد مظاہروں اور خونریزی کی ترغیب دی لیکن انہیں منہ کی کھانا پڑی۔

پرامن اور جمہوری احتجاج کو طاقت سے نہیں دبانا ن لیگ کی حکومت کا طرز سیاست نہیں لیکن ایک سیاسی جماعت خون اور لاشوں پر سیاست کرنا چاہ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ وہی حکومت ہے جس نے 126دن کا احتجاج نہایت صبر اور خندہ پیشانی سے برداشت کیا، کہیں آنسو گیس تک کا استعمال نہیں کیا۔ مشاہداﷲ خان پی آئی اے احتجاج کی آڑ میں خونریزی کرنے والے جلد بے نقاب ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں