مذاکرات کی کامیابی کے لئے تمام فریقین کا پر عزم ہونا ضروری ہے، سیاسی مفاہمتی عمل کے ذریعے افغانستان میں تشدد کے واقعات کا خاتمہ ہو گا ‘ پاکستان افغان قومی حکومت کی امن بحالی کیلئے مفاہمتی کوششوں کو سراہتا ہے ‘ مذاکرات کی کامیابی کیلئے پر تشدد کارر وائی وں کو روکنا ہو گا

وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا افغانستان میں قیام امن کے لئے 4ملکی گروپ کے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب

ہفتہ 6 فروری 2016 13:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے افغان امن مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کے لئے 4 فریقی گروپ سے افغان حکومت اور طالبان سے مذاکرفات کے روڈ مپ پر توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کے لئے تمام فریقین کا پر عزم ہونا ضروری ہے۔ سیاسی مفاہمتی عمل کے ذریعے افغانستان میں تشدد کے واقعات کا خاتمہ ہو گا ‘ پاکستان افغان قومی حکومت کی امن بحالی کیلئے مفاہمتی کوششوں کو سراہتا ہے ‘ مذاکرات کی کامیابی کیلئے پر تشدد کارر وائی وں کو روکنا ہو گا۔

وہ ہفتہ کو افغانستان میں قیام امن اور مفاہمتی عمل کے لئے 4ملکی گروپ کے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ مشیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان افغان قومی حکومت کی امن کیلئے مفاہمتی کوششوں کو سراہتا ہے۔

(جاری ہے)

پائیدار امن اور استحکام کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ توقع ہے کہ چار ملکی گروپ طالبان کے ساتھ بات چیت کے روڈ میپ پر توجہ دے گا۔

مذاکرات کی کامیابی کیلئے پر تشدد کارروائیوں کو روکنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی مفاہمتی عمل کے ذریعے افغانستان میں تشدد کے واقعات کا خاتمہ ہو گا۔ مذاکرات کی کامیابی کیلئے تمام فریقین کا پر عزم ہونا ضروری ہے ۔ توقع ہے کہ اجلاس میں روڈ میپ کو حتمی شکل دیدی جائے گی۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے ۔ اسلام آباد میں ہونے و الے 4 فریقی گروپ کے اجلاس میں امریکہ ‘ چین ‘ افغانستان اور پاکستان کے نمائندے شریک ہوئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کی۔ 4 فریقی گروپ کا پہلا اجلاس اسلام آباد اور دوسرا کابل میں ہوا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں