آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پبی میں پاکستان،مالدیپ،سری لنکاکی مشترکہ جنگی مشقوں کا جائزہ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 6 فروری 2016 14:16

پبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 فروری۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پبی میں پاکستان،مالدیپ،سری لنکاکی مشترکہ جنگی مشقوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر ترجمان کی جانب سے ٹوئٹرپغام میں بتایا گیا ہے کہ ایگل ون نامی فوجی مشق میں جوانوں نے دہشتگردوں سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا دہشت گردی پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ مشقوں سے خطے سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان ایک دہائی سے قربانیاں دے رہاہے اور ہم دہشت گردی سے نمٹنے کے تجربات کے تبادلے کیلئے تیارہیں، پائیدارامن کیلئے مستقل اقدامات کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں