عمران خان نے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کا اعلان کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 6 فروری 2016 14:18

عمران خان نے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 فروری۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تاریخی بیروزگاری ہے حکومتی جماعت کی معاشی پالیسیاں خوفناک ہیں جن کے خلاف کراچی میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کروں گا۔ ن لیگ بتائے کہ موجودہ معاشی نظام کس کو فائدہ دے رہا ہے۔

پی آئی کے ملازمن سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی روانگی سے قبل بنی گالہ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ حکومت نجکاری کا طریقہ عوام کے سامنے رکھے اور بتائے کہ اس کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ نجکاری سوچ سمجھ کرکی جاتی ہے ،یہ ہر مسئلے کا حل نہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی جا کر پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین کے ساتھ جا کر بیٹھوں گا۔

(جاری ہے)

نہتے مظاہرین پر گولیاں برسائی گئیں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کروں گا۔ اپوزیشن کا کام حکومت سے سوال کرنا ہے، حکومت بتائے کہ نجکاری کے معاملے پر اسمبلی میں بات کیوں نہیں کی جاتی۔حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکس لینا ہے تو پیسے والوں سے لیا جائے۔ پاکستان میں غریبوں پر ٹیکس لگا کر امیروں کو چھوٹ دی جا رہی ہے۔

ڈیزل پر 98 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔ ان ٹیکسوں کا براہ راست بوجھ عوام پر پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے دبئی میں 250 ارب روپے کی پراپرٹی خرید رکھی ہے۔ جدہ میں وزیراعظم نواز شریف کی اسٹیل مل بہت منافع کما رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو بھی متنازع بنا دیا، چھوٹے صوبوں کو منصوبے سے متعلق اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

200 ارب روپے کا قرض لے کر لاہورمیں اورنج لائن بنائی جا رہی ہے۔وزیراعظم اور آرمی چیف کے ایک ساتھ گاڑی میں بیٹھنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کپتان نے کہا کہ اگر وزیراعظم کو لگتا ہے کہ آرمی چیف کے ساتھ بیٹھ کرانہیں سہارا ملتا ہے تو ایک ہی گاڑی میں سفر کرنا کوئی بری بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ کل بلوچستان میں جلسہ کر کے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں