نیوٹیک وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 50ہزار طلبہ کو 10 شعبوں میں تربیت فراہم کرے گا

ہفتہ 6 فروری 2016 22:17

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 فروری۔2016ء) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن(نیوٹیک ) وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ملک بھرکے مختلف فنی تربیت کے اداروں میں 50ہزار طلبہ کو 10 شعبوں میں تربیت فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

تربیتی پروگرام سے نوجوانوں کو ملک اور بیرون ملک مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع حاصل ہونگے اورہنر مند طلبہ کو اپنا کاروبار کرنے کیلئے بلامنافع قرضے بھی فراہم کئے جائیں گے ۔

دریں اثناء نیو ٹیک نے ہنر مندی کے مقابلوں کیلئے پنجاب کو 6 ریجنز میں تقسیم کیا ہے اور125فنی تربیتی اداروں کو اس تربیتی پروگرام کیلئے منتخب کیا ہے ۔ نیوٹیک نے ویلڈنگ، پلمبرنگ، الیکٹریشن، آٹوکیڈ، سول سرویئر، کمپیوٹر گرافکس، پروفیشنل کوکنگ، ڈریس میکنگ ، کمپیوٹر ایپلیکشینزاینڈ بیوٹیشن پر مشتمل 10 پیشوں کا انتخاب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں