بلوچستان کے جلسے میں نئے پاکستان کا پروگرام بتائیں گے ، بلوچستان کے لوگوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کریں گے ، پاک چین اقتصادی راہداری پورے پاکستان کو جوڑنے کا سنہری موقع ہے، تمام پسماندہ علاقے مغربی روٹ پر ہیں اس لئے اس روٹ کی تعمیر ضروری ہے،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

اتوار 7 فروری 2016 00:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 6فروری۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے جلسے میں نئے پاکستان کا پروگرام بتائیں گے ، بلوچستان کے لوگوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کریں گے ، پاک چین اقتصادی راہداری پورے پاکستان کو جوڑنے کا سنہری موقع ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو عمران خان نے ڈیرہ مراد جمالی جلسے کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ بلوچستان کے عوام کو (کل) کے جلسے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

اب بلوچستان کے لوگوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کے جلسے میں نئے پاکستان کا پروگرام بتائیں گے ۔ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کو جوڑنے کا سنہری موقع ہے اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام پسماندہ علاقے مغربی روٹ پر ہیں اس لئے اس روٹ کی تعمیر ضروری ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں