2015ء کے دوران فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے بعد از ٹیکس منافع میں ایک فیصد اضافہ

اتوار 7 فروری 2016 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) 2015ء کے دوران فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے بعد از ٹیکس منافع میں ایک فیصد اضافہ دیکھا گیا اور دوران سال کمپنی کو 4.1 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا ہے جبکہ سال 2014ء کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس نفع 4.02 ارب روپے رہا تھا۔

(جاری ہے)

کمپنی کے جاری کردہ مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق سال 2015ء کے لئے کمپنی کی فی حصص آمدن 4.35 روپے تک بڑھ گئی جو اس سے گزشتہ برس 4.30 روپے رہی تھی۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شیئر ہولڈرز کے لئے 30.50 فیصد یعنی 3.05 روپے فی حصص کے کیش ڈیوڈنڈ کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں