ڈین جونز نے سعید کی پاکستان ٹیم میں واپسی کی حمایت کردی

اتوار 7 فروری 2016 13:44

ڈین جونز نے سعید کی پاکستان ٹیم میں واپسی کی حمایت کردی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) اسلام آباد ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈین جونیز نے سعید اجمل کی پاکستانی ٹیم میں واپسی کی حمایت کر دی ہے ۔ اسلام آباد ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے خلیج ٹائمز کے ساتھ گفتگو میں سعید کی تعریف کرتے ہوئے انہیں یونائیٹڈ ٹیم اور پاکستان کرکٹ کیلئے بہت مثبت قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں ان کا تجربہ بہت کام آیا ٗوہ جانتے ہیں کہ کس جگہ پر کتنی رفتار سے اور کیسی گیند پھینکنی ہے ٗ وہ واقعی بہت بڑے کھلاڑی ہیں۔

سعیداجمل نے زلمی کے خلاف میچ میں پہلے اوور میں صرف ایک رن دیا دوسرے اوور میں انہوں نے بنگلہ دیش کے تمیم اقبال کو بالکل نہ کھیلنے دیا اور صرف ایک رن دیا۔سعید نے میچ میں مقررہ چار اوورز میں 19 رنز کے عوض ایک وکٹ لی اور جارحانہ بلے بازوں شاہد آفریدی ٗڈیرن سیمی اور کامران اکمل کے باوجود زلمی 145 سے زائد اسکور نہ بنا سکی۔

(جاری ہے)

ڈین جونز نے سعید اجمل کو سراہتے ہوئے کہا گزشتہ ایک سال کے دوران ان کے ساتھ جو کچھ ہوا ٗ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے آج بہت عمدہ کھیلا۔

ڈین جونز نے نوجوان باولر رومان رئیس کو بھی سراہا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے رومان پشاور کے خلاف اسلام آباد کے سب سے کم رنز دینے والے باولر تھے۔انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں رومان بہت اچھا کھیلے۔ انہوں نے دباؤکے باوجود توازن نہیں کھویا۔ جہاں تک پاکستان کرکٹ کا تعلق ہے وہ ایک مستقبل کے ایک بہترین کرکٹر ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی تاہم ہمیں ایک وقت پر صرف ایک میچ پر توجہ دینی ہو گی۔ہمیں پلے آف کیلئے کوالی فائی کرنے کی خاطر خود کو بہتر بنانا ہو گا۔

ڈین جونز نے سعید کی پاکستان ٹیم میں واپسی کی حمایت کردی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں