ممتاز اردو ادبی جریدہ ’’انشاء ‘‘ کا خصوصی مختصر تخلیقات نمبر شائع ہو گیا

اتوار 7 فروری 2016 16:05

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء ) برصغیر پاک و ہند کے ممتاز نقاد ، شاعر ، ادیب ، صحافی ، دانشور اور محقق جناب ف س اعجاز کے زیر ادارت شائع ہونے والے ممتاز ادبی جریدہ ’’انشاء ‘‘ کی مسلسل اشاعت کے 30برس مکمل ہونے پر مختصر تخلیقات پر مبنی ، منفرد اوراچھوتا نمبر شائع ہو گیا ہے اس شمارہ میں برصغیر پاک و ہند کے علاوہ دنیا بھر کی اردو ادب کی قدر آور شخصیات کے علاوہ ممتاز ادیبوں ، شعراء ، افسانہ نگاروں ، انشاء نگاروں کے علاوہ نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کے طورپر متنوع موضوعات اور عنوانا ت پر مبنی نگارشات و تخلیقات اور منظوم کلام شامل کیا گیا ہے ، انتہائی دیدہ زیب رنگین ٹائٹل کے ساتھ جو دیکھنے والوں کو دعوت فکر دیتا ہے ،216صفحات کا یہ ضخیم نمبر اس عالمی ممتاز اردو ادبی جریدے کا 23واں خصوصی شمارہ ہے ، جناب ف س اعجاز نے اداریہ میں مختصر نویسی کی اہمیت پر سیر حاصل بحث کی ہے ، اردو ادب کی مختلف اصناف سخن سے مزین یہ ’’ادبی گرانڈیل پلازہ ‘‘اردو ادب کا ذوق رکھنے والوں کے لیے ایک گرانقد ر عطیہ ہے ،اس کے مختلف گوشوں کو مختلف عنوانات اور موضوعات کے تحت لکھاریوں کی نگارشات سے سنوار ا گیا ہے ، یہ شمارہ انشاء پبلیکیشنز 25-Bذکر یہ سٹریٹ ، کولکتہ ۔

(جاری ہے)

700073بھارت سے منگوایا جا سکتا ہے ، ای میل پتہ insha pblications@ yahoo.co.inہے ، پاکستانی کرنسی میں اس خصوصی نمبر کی قیمت 800روپے بھارتی کرنسی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں