پاکستان اسٹیل کی بحالی اور پلانٹ چلانے کے فوری اقدامات کیے جائیں ٗ اسد عمر

سی ای او اور بورڈ آف ڈائریکٹر ز کو تبدیل کیا جائے ٗ اسٹیل کے نمائندہ الائنس کے وفد سے گفتگو

اتوار 7 فروری 2016 17:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے دی گئی سفارشات پر عمل کر تے ہوئے پاکستان اسٹیل کی بحالی اور پلانٹ چلانے کے فوری اقدامات کیے جائیں ٗسی ای او اور بورڈ آف ڈائریکٹر ز کو تبدیل کیا جائے اور پروفیشنل اور فیلڈ سے وابستہ اشخاص کو ذمہ داری دی جائے ۔ملازمین کی تنخواہیں فوری ادا کی جائیں ۔

ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیداوارکے چیئر مین اور تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے ملازمین پاکستان اسٹیل کے نمائندہ الائنس کے وفد سے ملاقات کے مو قع پر کہی ۔ملاقات میں پاکستان اسٹیل ٹریڈ یونیز ایمپلائز الائنس کے کنوینر ظفر خان ،ڈپٹی کنوینر سلیم گل ،پیپلز یونین سی بی اے کے صدر دھنی بخش سموں ،انصاف لیبر یونین کے صدر وحید سومرو ،ہارون خٹک اور پاسلوکے اکبر ناریجو ،مختار قریشی ،محمد رمیز اور دیگر مو جود تھے ۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہا کہ قومی اداروں پی آئی اے ،پاکستان اسٹیل و دیگر کی جدو جہد میں ہم ان کے ساتھ ہیں اور اداروں کی بحالی اور ملازمین کے حقوق کی جدو جہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری پاکستان اسٹیل کی گیس بحال اور پلانٹ کی مرمت اور ملازمین کی گریجویٹی ودیگر واجبات کا بندوبست کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں