پاکستان ریلوے کے اکاؤنٹ سیکشن کی نااہلی، ملازمین کے جی پی فنڈز کے اربوں ڈوب گئے

اتوار 7 فروری 2016 17:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء) پاکستان ریلوے کے اکاؤنٹ سیکشن کی نااہلی کے باعث ملازمین کے جی پی فنڈز کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ آڈٹ حکام نے پاکستان ریلوے کو سختی سے ہدایات کی ہیں کہ ملازمین کے اربوں روپے فوری طور پر ایک علیحدہ اکاؤنٹ میں رکھ کر مستقبل کیلئے محفوظ کر لیا جائے۔ بصورت دیگر مستقبل قریب میں پاکستان ریلوے شدید مشکلات سے دو چار ہو سکتا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ریلوے ملازمین کی تنخواہوؤں سے کاٹئے گئے جی پی فنڈز کے 5 ارب 61 کروڑ 6 لاکھ روپے پاکستان ریلوے اکاؤنٹ سیکشن نے خطیر رقم کیلئے کوئی علیحدہ اکاؤنٹ نہ بنا رکھا تھا جس کے باعث بھاری رقم ریلوے کے دیگر اخراجات میں بہہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اربوں روپے فنڈز کٹوتی کیلئے اکاؤنٹ سیکشن نے علیحدہ کھاتہ بھی نہیں بنایا ہوا تھا جس سے اندازہ لگایا جا سدکے کہ نیشن جانے والے ملازمین کو کیسے جی پی فنڈ کی ادائیگی کی جا سکے گی یا ضرورت کے باعث سرکاری ملازمین اپنا جمع کیا گیا پیسہ لے بھی سکتے ہیں تو وہ کس طرح سے ریلوے حکام سے پنی رقم وصول کر پائیں گے۔

(جاری ہے)

آڈٹ رپورٹ 2012-13ء میں جی پی فنڈ کا علیحدہ اکاؤنٹ کھول کر خطیر رقم کو محفوظ کر لیا جائے گا اگر آپ ممکن نہ ہوا تو پھر آنے والے دنوں میں ریلوے مزید مشکلات سے دو چار ہو جائے گا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں