ایف بی آر کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم تاجر برادری میں پذیرائی حاصل کرنے میں ناکام

میڈیاپر کروڑوں کے اشتہارات کے باوجود ٹیکس نیٹ میں خاطر خوا اضافہ نہ ہو سکا،حکومت کو پریشانی کا سامنا،متبادل طریقے پر غور

اتوار 7 فروری 2016 17:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے اجراء کے باوجود تاجر برادری کی جانب سے کوئی پذیرائی نہ مل سکی گزشتہ کئی دنوں سے پرنٹ میڈیا پر کروڑوں روپے کے اشتہارات رضاکارانہ ٹیکس سکیم سے متعلق شائع کئے گئے ہیں مگر ٹیکس نیٹ میں خاطر خوا اضافہ نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

رضاکارانہ ٹیکس سکیم نے تاجر برادری کو بھی کئی دھڑوں میں تقسیم کر دیا ہے ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک بھر کے تاجروں کو تیکس نیٹ میں لانے اور کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے شروع کی جانے والی ٹیکس ایمنسٹی سکیم نے ابھی تک خاطر خواہ تنائج سامنے نہیں آئے ہیں اور تاجر برادری کی جانب سے ٹیکس سکیم پر شکوک و شہبات کا اظہار کیا جا رہا ہے ایف بی آر کی جانب سے رضا کارانہ ٹیکس سکیم سے متعلق پرنٹ میڈیا میں کروڑوں روپے کے اشتہارات شائع کئے جانے کے بعد بڑے بڑے شہروں میں قائم ہول سیل مارکیٹو ں میں تاجر رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے مگر ابھی تک تاجر برادری کی جانب سے کوئی حوصلہ افزاء نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے دوسری جانب تیکس ایمنسٹی سکیم نے تاجر برادری کو بھی کئی دھڑوں میں تقسیم کر دیا ہے بعض تاجر رہنما ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حق میں بیانات جاریکر رہے ہیں مگر ابھی تک ایف بی آر کے ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے حکومت کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے متبادل طریقے سوچے جا رہے ہیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں