اسلام آبادو پوش سیکٹر جی سیون سے 2سالوں میں 19بچے اغواء

اغواء ہونے والوں کی عمریں 3سال سے 10سال کے درمیان ہیں پولیس ایک بھی بچے کو بازیابنہ کرا سکی

اتوار 7 فروری 2016 17:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء) تھانہ آبپارہ کی حدود میں واقع پوش سیکٹر جی سیون سے 2سالوں میں 19بچے پراسرار طورپر اغواء کرلیے گئے ہیں اہل علاقہ میں شدید تشوش کی لہر دوڑ گئی ہے وفاقی پولیس ایک بھی بچے کو بازیاب کرانے میں ناکام رہی ہے،اغواء ہونے والوں کی عمریں 3سال سے 10سال کے درمیان ہیں ۔ آن لائن ذرائع کے مطابق سیکٹر جی سیون تھری فورکے علاقے جامعہ حفصہ کے گردونواح سے گزشتہ دو سالوں میں انیس بچے اغوا ء کرلیے گئے ہیں مساجد میں ہونے والے اعلانات کے مطابق پراسرار طورپر اغواء ہونے والے بچوں کی عمریں تین سا ل سے دس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں جنہیں گھر سے باہر نکلتے ہوئے ،مارکیٹ اور اسکول کے اوقات میں اغواء کرکے نامعلوم مقاصد کے لیے استعمال کیے جارہاہے ۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ کے مطابق مسجد الفلاح ،مسجد الحبیب ،چشتیہ مسجد اور جامعہ حفصہ کے گرد نواح سے اغواء ہونے والوں بچوں میں سے ایک کو بھی وفاقی پولیس بازیاب کرانے میں ناکام رہی ہے ۔ مساجد میں ہونے والے اعلانات کے مطابق دو سالوں میں انیس بچوں کو اغواء کیاگیا ہے ۔ آن لائن کے رابطہ کرنے پر ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی سے ان کے موبائل پر متعدد بارکوشش کے باوجود رابطہ ممکن نہ ہو سکاہے جبکہ تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او کا کہنا تھاکہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل تھانے کا چارج سمجھالا ہے دو سال قبل کے بارے میں علم نہیں ہے پولیس بچوں کی بازیابی کے لیے وسائل کے مطابق کام کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں