حکومت پیٹرول سے کوئی پیسے نہیں بنا رہی ساری دنیا میں پاکستان سے زیادہ مہنگا تیل بک رہا ہے،ایل این جی کو لا کر سی این جی میں منتقل کرنے کے بعد بیچیں گے جو پیٹرول سے 30فیصد سستی ہوگی ، ہم جو گیس پاکستان لا رہے ہیں اگلے سال اس گیس کے پلانٹ چلائیں گے تو لوڈ شیدنگ کا خاتمہ ہو گا ،دنیا بھر کی ایئر لائنزپیسہ کمار ہی ہیں ، پی آئی اے خسارے میں چل رہی ہے ،قومی ایئر لائن کی نجکاری تمام سیاسی جماعتوں کے منشور میں شامل ہے،ادارے کے کچھ ملازمین کام نہیں کرتے باقیوں کو ورغلاتے ہیں،وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی سے گفتگو
پیر 8 فروری 2016 00:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول سے کوئی پیسے نہیں بنا رہی ساری دنیا میں پاکستان سے زیادہ مہنگا تیل بک رہا ہے،ایل این جی کو لا کر سی این جی میں منتقل کرنے کے بعد بیچیں گے جو پیٹرول سے 30فیصد سستی ہوگی ، ہم جو گیس پاکستان لا رہے ہیں اگلے سال اس گیس کے پلانٹ چلائیں گے تو لوڈ شیدنگ کا خاتمہ ہو گا ،دنیا بھر کی ایئر لائنزپیسہ کمار ہی ہیں ، پی آئی اے خسارے میں چل رہی ہے ،قومی ایئر لائن کی نجکاری تمام سیاسی جماعتوں کے منشور میں شامل ہے،ادارے کے کچھ ملازمین کام نہیں کرتے باقیوں کو ورغلاتے ہیں۔
وہ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری ہر سیاسی جماعت کے منشور میں شامل ہے ۔(جاری ہے)
دنیاکی ہر ایئرلائن کما رہی ہے اور پی آئی اے خسارے میں چل رہی ہے کیونکہ اسکے کچھ ملازمین کام نہیں کرتے اور باقیوں کو ورغلاتے ہیں ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پوری دنیامیں سستا پیٹرول پاکستان میں ملتا ہے ۔ پاکستان کا مستقبل ایل این جی ہے ۔
ایل این جی کو لا کر سی این جی میں منتقل کرنے کے بعد بیچیں گے جو پیٹرول سے 30فیصد سستی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ایل این جی کی 5بڑی مارکیٹوں میں سے ایک ہے ۔ دنیا اس بات کوسمجھ گئی ہے مگر پاکستان کے ایکسپرٹس کو اس بات کا پتہ نہیں ۔وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ اسٹریٹجک پارٹنر کوئی شخصیت نہیں بلکہ کسی ایئر لائن کی ہوگی ۔ جس کی وجہ سے پی آ ئی اے کو منافع بخش بنایا جا سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو گیس پاکستان لا رہے ہیں اگلے سال اس گیس کے پلانٹ چلائیں گے تو لوڈ شیدنگ کا خاتمہ ہو گا ۔ آج ہم نے پاکستان ایسا شفاف سسٹم بنایا ہے کہ دنیا کی ہر بڑی کمپنی پاکستان آ رہی ہے کیونکہ وہ لوگ جانتے ہیں کہ ہمارے ملک میں اب کرپشن کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرول سے کوئی پیسے نہیں بنا رہی ساری دنیا میں پاکستان سے زیادہ مہنگا تیل بک رہا ہے ۔ وزیراعظم عوام کو ریلیف دے رہی ہے اس لئے پیٹرول کی قیمت کو نہیں بڑھا رہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں 102اور بنگلہ دیش میں 130روپے کا پیٹرول مل رہا ہے جبکہ پاکستان میں صرف 71روپے کا لیٹر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں پٹرول 55روپے فیلیٹر ہے جو خود ایکسپوٹر ہے ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بطور ڈاکٹر بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کو دیکھ کر سلوپوائزنگ سے انکار نہیں کرسکتا
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
عوام نے نفرت اور تقسیم کا بیانیہ مسترد کر دیاہے ،خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن ..
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کا سکیورٹی ڈویژن کا دورہ
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
عوام نے نفرت اور تقسیم کا بیانیہ مسترد کر دیاہے ،خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں،وزیراطلاعات
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں