خام پٹرولیم کی ملکی برآمدات میں 7.3ملین ڈالر کی کمی

پیر 8 فروری 2016 11:37

اسلام آباد ۔ 08 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ماہ دسمبر کے دوران خام پٹرولیم کی ملکی برآمدات میں 7.3ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں دسمبر 2015ء کے دوران خام پٹرولیم کی برآمدات سے 14ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گزشتہ دسمبر 2014ء کے دوران کروڈ پٹرولیم کی ملکی برآمدات کا حجم 21.3ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ماہ دسمبر کے دوران خام پٹرولیم کی ملکی برآمدات میں سات ملین ڈالر سے زائد کی کمی ریکا رڈ کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں