بڑے سائز کے پائپ تیار کرنے کیلئے انٹر نیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ کی جانب سے 700ملین روپے کی سرمایہ کاری

پیر 8 فروری 2016 11:37

اسلام آباد ۔ 08 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) انٹر نیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ نے بڑے سائز کے پائپ تیار کرنے کیلئے 700ملین روپے کی سرمایہ کاری کی ہے ۔

(جاری ہے)

انٹر نیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ کی انتظامیہ کے مطابق کمپنی نے ملک میں بڑے پائپ تیار کرنے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کا حامل پلانٹ نصب کیا ہے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق بڑے بڑے لوہے کے پائپ تیار کرنے کی استعداد رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سات سو ملین روپے کی سرمایہ کاری کے حامل جدید پلانٹ نے پیداوار کا آغاز کر دیا ہے جس سے ملک کی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں