اسلام آباد،دوہری شہریت کیس میں سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور

پیر 8 فروری 2016 11:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے دوہری شہریت کیس میں سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے ۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے دوہری شہریت کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ بلند اختر رانا نے اپنی دوہری شہریت چھپائی تھی جج نے پچھلی سماعت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا تاہم عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد محفوظ شدہ فیصلے پر فیصلہ سناتے ہوئے بلند اختر رانا سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔

واضح رہے کہ سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی کینیڈین شہریت چھپائی تھی قانون کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے عہدے پر دوہری شہریت کا حامل شخص کام نہیں کر سکتا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں