پی آئی اے ملازمین احتجاج ،بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دفعہ 144 نافذ، ضلع بھر کی پولیس تعینات

پیر 8 فروری 2016 12:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء ) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) ملازمین کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر انتظامیہ نے راولپنڈی کے بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف 2 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس تعینات کردی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے ملازمین کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی کہ اگر ان کے لاپتہ ساتھیوں کو بازیاب نہ کرایا گیا تو ایئرپورٹ کا گھیراوٴ کرتے ہوئے تمام آپریشنز بند کردیئے جائیں گے جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف ضلع بھرکی پولیس تعینات کردی اور انہیں حکم دیا ہے کہ ایئرپورٹ کی حدود میں کسی بھی قسم کا احتجاج اور دھرنا دینے والوں کو حراست میں لے لیا جائے۔

دوسری جانب گزشتہ روز سے جزوی طور پر بحال ہونے والا پی آئی اے فلائٹ آپریشن بھی جاری رہا جب کہ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عمرہ زائرین کو واپس لانے کے لئے 4 پروازیں روانہ ہوئیں اور دیگر ایئرپورٹ سے بھی پروازوں کی بحالی جلد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں