گورنر کے پی کے سردار مہتاب خان کا استعفی منظور ، نئے ناموں پر غور شروع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 فروری 2016 13:46

گورنر کے پی کے  سردار مہتاب خان کا استعفی منظور ، نئے ناموں پر غور شروع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب خان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے جس کے بعد وزیر اعظم نوازشریف نئے گورنر خیبر پختونخواہ کے لیے ناموں پر غور کرنے کا بھی آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گورنرخیبر پختونخوا کیلئے ممکنہ طور پر پیر صابر شاہ ، صلاح الدین ترمذی اور سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا کے نام پیش کیے گئے ہیں، جبکہ وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد خیبر پختونخواہ کے لیے نئے گورنر کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سردار مہتاب خان نے استعفیٰ اپنے حلقے میں واپس جانے اور پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کے لیے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں