عمر اکمل سے ملاقات کی با تیں درست نہیں ،اداکارہ ریچل خان

پیر 8 فروری 2016 14:00

عمر اکمل سے ملاقات کی با تیں درست نہیں ،اداکارہ ریچل خان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) ماڈل و اداکارہ ریچل خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپرلیگ کے دورا ن عمر اکمل سے ملاقات نہیں ہوئی ہے میرا تعلق لاہور سے ہے اس لئے لاہور قلندر کو سپورٹ کر رہی ہوں بھارتی فلم میں کام کرنا میرے لئے باعث فخر ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ریچل خان نے کہا کہ دبئی میں پی ایس ایل کے موقع پر وہاں میں نے لاہور قلندر کی ٹیم سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی تاہم میری عمر اکمل سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی اس نے مجھے سے رابطہ کیا انہوں نے کہا کہ میرے اور عمر اکمل میں صلح کے حوالے سے جو چیزیں شائع ہوئیں ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا عمراکمل کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے صرف اصولوں کی بات ہے جس میں سمجھوتہ نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ میرا تعلق لاہور سے ہے اس لئے میں لاہور قلندر کی ٹیم کو سپورتگ کر رہی ہوں اور تمام کھلاڑیوں کی بحیثیت پاکستانی میرے دل میں عزت و احترام ہے بھارتی فلموں میں آفر کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فلموں میں کام کرنا میرے لئے باعث فخر ہو گا کیونکہ بھارتی فلم انڈسٹری ہر شعبے میں زیادہ پروفیشنل ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی فلم انڈسٹری نے مجھے سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے اس لئے سیکیورٹی کے حوالے سے وہاں پر مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا اپنی فلم ڈی لائبل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فلم کا 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی فلم مارچ تک مکمل ہو جائے گی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں