اوپن یونیورسٹی نے میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کا شیڈول جاری کردیا

پیر 8 فروری 2016 14:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار2016ء کے جاری داخلوں میں میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ جن پروگراموں کے داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہورہے ہیں ان میں پی ایچ ڈی ‘ ایم ایس/ایم فل ‘ ایم ایس سی سطح کے پروگرامز شماریات فزکس ‘ ریاضی ‘ کیمسٹری ‘ سوشیالوجی ‘ ماس کمیونیکیشن اور (COL)کامن ویلتھ آف لرننگ کے اشتراک سے جاری ایم بی اے/ایم پی اے شامل ہیں"یہ اعلان شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر ‘ سید ضیاء الحسنین نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر پیش کئے گئے پروگرامزمیں داخلے کے خواہشمند امیدوار اپنا داخلہ فارم پراسپکٹس میں دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق بغیر داخلہ فیس کے براہ راست متعلقہ شعبہ کو ارسال کریں۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق میرٹ کی بنیاد پر پیش کئے گئے پروگرامز کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 4۔مارچ 2016ء مقرر کی گئی ہے۔ ان پروگرامزمیں داخلوں کے حصول کے لئے ایڈمیشن ٹیسٹ 15۔سے 20۔اپریل کے درمیان منعقدہوں گے ۔ٹیسٹ/انٹرویو میں کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ30۔اپریل2016ء کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرجاری کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں