مہتاب خان عباسی نے استعفیٰ دیدیا ‘ وزیر اعظم نے منظور کر کے صدر کو بھیج دیا

سردار مہتاب عباسی پارلیمانی سیاست میں حصہ لینا چاہتے ہیں جس کے باعث استعفیٰ دیا ‘ ذرائع

پیر 8 فروری 2016 14:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر سردار مہتاب احمد خان عباسی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا وزیر اعظم نواز شریف نے منظور کر کے صدر کو بھیج دیا ۔حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم ہاوٴس کے عہدیدار نے گورنر خیبر پختونخوا کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سردار مہتاب عباسی نے وزیر اعظم نواز شریف کو اپنا تحریری استعفیٰ پیش کیا جسے انہوں نے منظور کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سردار مہتاب عباسی پارلیمانی سیاست میں حصہ لینا چاہتے ہیں جس کے باعث انہوں نے استعفیٰ دیاسردار مہتاب کے مطابق وہ 2018کے الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں اور اس لیے وہ حلقے کے لوگوں میں جانا چاہتے ہیں تاہم گورنر کے عہدے پر رہ کر سیاسی سرگرمیوں سے دور ہو گئے نجی ٹی وی کے مطابق نئے گورنر خیبرپختونخوا کے لیے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا گیا ہے ‘ ممکنہ گورنرخیبر پختونخوا کیلئے پیر صابر شاہ ، صلاح الدین ترمذی، سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا کے نام پیش کردئیے گئے وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد گورنر کے نام کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں