پی آئی اے کا خسارہ 19ارب روپے ہے ‘حکومت نے ملازمین کی تعداد17ہزارسے کم کرکے 14ہزارتک پہنچادی ‘ مشاہد اللہ

پیر 8 فروری 2016 14:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن )کے سینیٹرمشاہداللہ نے کہاہے کہ اس وقت پی آئی اے کاسالانہ خسارہ19ارب روپے ہے ‘حکومت نے پی آئی اے کے ملازمین کی تعداد17ہزارسے کم کرکے 14ہزارتک پہنچادی،احتجاج کے باعث پی آئی اے کو200ارب روپے سے زائدکانقصان ہوا،سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے ادارے کی تباہی ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سینیٹرمشاہداللہ نے کہاکہ حکومت کے اچھے اقدام کی بدولت گزشتہ 2سال میں پی آئی اے کے ساتھ 60سے زائدجہازہوگئے ‘اس سے پہلے ان کے پاس20جہازبھی نہیں تھے ‘حکومت نے گزشتہ سال میں پی آئی اے کی حالت بہترکردی ۔انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کے ساتھ جوکچھ ہوااس پردکھ ہے ،پی آئی اے کے معاملات پرکچھ لوگ سیاست چمکارہے ہیں وہ چمکاتے رہیں گے ،پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال غیرقانونی ہے ،پی پی پی اپنے دورمیں اس کی نجکاری پرمتفق تھی ،ملک میں کافی عرصے سے نجکاری کی بات ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کے خسارے کاسب سے بڑی وجہ گزشتہ دورپی پی پی کی حکومت میں بے مثال لوٹ مارکی تھی ،اس سے قبل پرویزمشرف کے دورمیں جہازوں کی خریداری میں اربوں روپے کانقصان ہوا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں