پی ایس ایل :کروڑوں روپے خر چ کرنے کے باوجود لاہور قلندر پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر

پیر 8 فروری 2016 16:27

پی ایس ایل :کروڑوں روپے خر چ کرنے کے باوجود لاہور قلندر پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کی ہارٹ فیورٹ ٹیم لاہور قلندرز کے دونوں میچوں میں شکست کے بعد پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آگئی ، ٹیم کو قطر لبریکنٹس کمپنی نے 24لاکھ ڈالر میں خریدا تھا ۔ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود لاہور قلندرز اپنی کارکردگی نہ دکھا سکی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ہارٹ فیورٹ ٹیم کہلانے والی لاہور قلندرز اپنے دونوں میچز ہار کر ایونٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آگئی جبکہ ٹیم میں موجود ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کرس گیل ، ڈیوائن براوو اور جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر کیمرون ڈیل پورٹ بھی اپنے جوہر نہ دکھا سکے لاہور قلندر اپنا پہلا میچ پشاور جبکہ دوسرا کراچی کنگز سے ہارا اور ان دونوں میچوں میں پشاور زلمی اور کراچی کینگز نے لاہور قلندر ز کی درگت بنا دی لاہور قلندرز کو قطر لبرکنٹس کمپنی نے چوبیس لاکھ ڈالر میں خریدا تھا اور اس ٹیم پر کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں مگر ابھی تک یہ ٹیم اپنی کارکردگی نہ دکھا سکی لاہور قلندرز نے ابھی مزید چھ میچز کھیلتے ہیں اور آئندہ ہونے والے میچز اس کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہیں تاکہ اس ایونٹ کی ہارٹ فیورٹ کہلانے والی ٹیم اپنی پوزیشن کو واضح کرسکے لاہور قلندرز کے کپتان اظہر علی ابھی بھی اپنی ٹیم سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں اور پرامید ہیں کہ ان کی ٹیم پی ایل ایل میں اپنی جگہ بنالے گی

پی ایس ایل :کروڑوں روپے خر چ کرنے کے باوجود لاہور قلندر پوائنٹس ٹیبل ..

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں