اسلام آباد، سیکورٹی اداروں کا فیض آباد میں مشترکہ سرچ آپریشن، 17ہوٹلز،41 دوکانوں اور 427 افراد کی چیکنگ

پیر 8 فروری 2016 21:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کی سیکورٹی کو موثر بنانے کے لیے سیکورٹی اداروں کی جانب سے فیض آباد میں مشترکہ سرچ آپریشن کیاگیا ،سرچ آپریشن کے دوران 17ہوٹلز،41 دوکانوں اور 427 افراد کی چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

آن لائن ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی سیکورٹی کو موثر بنانے کے لیے پاکستان رینجرز اور پولیس نے فیض آباد کے گردونواح میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران سترہ ہوٹلز،اکتالیس دوکانوں اور چار سو ستائیس افراد کی چیکنگ کی گئی تاہم پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے صرف تمام افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیاہے ۔سرچ آپریشن میں پاکستان رینجرز ،تھانہ آئی نائن پولیس ،لیڈیز کمانڈوز ،انسداد دہشت گردی سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیاہے ۔۔عمرفاروق

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں