صدر مملکت نے حلقہ پی ایس 76 دادو III کے ضمنی الیکشن کے موقع پر کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے سندھ ہائیکورٹ کے دو ججوں پر مشتمل ایپلٹ ٹربیونل تشکیل دیدیا

پیر 8 فروری 2016 22:44

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 76 دادو III کے ضمنی الیکشن کے موقع پر کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے سندھ ہائیکورٹ کے دو ججوں پر مشتمل ایپلٹ ٹربیونل تشکیل دیدیا جس کے مطابق ایپلٹ ٹربیونل میں جسٹس عبدالمالک گادی اور جسٹس عبدالغنی سومرو کے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے ٹربیونل کی تشکیل کیلئے سمری ارسال کی تھی۔ صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سندھ ہائیکورٹ کے دو ججوں پر مشتمل ایپلٹ ٹربیونل کی منظوری دی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں