دوہری شہریت کیس میں سابق آڈیٹرجنرل بلند اختر رانا کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور

پیر 8 فروری 2016 22:49

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن نے دوہری شہریت کیس میں سابق آڈیٹرجنرل بلند اختر رانا کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت نے پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بلند اختر رانا کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے ۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو پیر کو سنا دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ کینڈین شہریت چھپانے کے الزام میں ایف آئی اے نے سابق آڈیٹرجنرل کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں