کھو کھلے نعر وں کے بجائے عملی اقداما ت پر یقین نہیں رکھتے‘اڑھا ئی سالو ں کے دوران دہشت گردی کے ناسور پر قابو پانے توانائی کی قلت کو کم کرنے اور ملکی معیشت کو مستحکم کر نے کے علاوہ ملک میں ذ رائع آمد و رفت کو بہتر بنا نے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے مثبت نتائج حاصل ہو ئے ہیں۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جاوید عباسی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 فروری 2016 00:56

کھو کھلے نعر وں کے بجائے عملی اقداما ت پر یقین نہیں رکھتے‘اڑھا ئی سالو ں کے دوران دہشت گردی کے ناسور پر قابو پانے توانائی کی قلت کو کم کرنے اور ملکی معیشت کو مستحکم کر نے کے علاوہ ملک میں ذ رائع آمد و رفت کو بہتر بنا نے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے مثبت نتائج حاصل ہو ئے ہیں۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جاوید عباسی

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08فروری۔2016ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مو جودہ وفاقی حکومت ملک سے پسماند گی کے خاتمے اور ملک کے دیہی اور دور افتادہ علاقوں کو ترقی یا فتہ علا قوں کے برابر لا نے کے لیے کو شاں ہے اور اس مقصد کے لیے خطیر فنڈزمختص کیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مو جو دہ حکو مت کھو کھلے نعر وں کے بجائے عملی اقداما ت پر یقین رکھتی ہے اور گزشتہ اڑھا ئی سالو ں کے دوران دہشت گردی کے ناسور پر قابو پانے توانائی کی قلت کو کم کرنے اور ملکی معیشت کو مستحکم کر نے کے علاوہ ملک میں ذ رائع آمد و رفت کو بہتر بنا نے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے مثبت نتائج حاصل ہو ئے ہیں۔

انہو ں نے ان خیا لات کا اظہار گھمبیر کھا لہ روڈ کی پختگی کے منصوبے کے افتتاح کے مو قع پر ایک بڑے عوامی اجتما ع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

مذکو رہ روڈ کی پختگی کا منصوبہ 4کروڑ67لا کھ روپے میں مکمل ہو گا اور اس سے علا قے کے کئی دیہا توں کے عوام مستفید ہو نگے۔اس مو قع پر وزیر مملکت برائے کیڈ ،ممبران قومی اسمبلی ملک ابرار احمد،بابر نو از خان اور ممبر صو بائی اسمبلی اورنگزیب نلوٹھہ بھی مو جو د تھے۔

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ گھمبیر کھا لہ روڈ کا منصوبہ اہل علاقہ کا ایک درینہ مطالبہ تھا جس کا آج افتتاح ہو گیا ہے اور ۔انہو ں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے عوا م کو بہتر سفری سہو لیات میسر ہو نگی اور علاقے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔انہو ں نے اہل علا قہ کو یقین دلایا کہ ان کو درپیش دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا ئیں گے اور آئندہ اڑھا ئی سالوں کے دوران بنیادی سہو لیات کے دیگر منصوبوں کو بھی پا یہ تکمیل تک پہنچایا جا ئے گا۔

تحصیل لو رہ کے قیا م پر بات کرتے ہو ئے ڈپٹی سپیکر کا کہنا تھا کہ لو رہ تحصیل کا قیام علاقے کے عوام کا ایک پر زور مطالبہ ہے جس کے لیے صوبائی حکو مت فوری اقدامات اٹھائے اور لورہ کو تحصیل کا در جہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرے ۔انہوں نے کہا کہ لورہ کو تحصیل کا درجہ نہ دینے سے اہل علا قہ کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ تا ہے اور انہیں چھوٹے چھوٹے کاموں کے سلسلے میں حویلیاں اور ابیٹ آباد کا سفر کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ لورہ تحصیل کا مطالبہ اہل علا قہ کا انتہا ئی جائز مطالبہ ہے اور وہ ہر فورم پر لورہ تحصیل کے قیام کے لیے آواز بلند کریں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے مقامی ممبر صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیر سر دا رادریس سے تحصیل لو رہ کے قیام کے لیے قر ار داد لانے کامطالبہ کیا انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ صوبائی اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے کی صورت میں ہزارہ سے تعلق رکھنے والے تمام ممبران صوبائی اسمبلی اس کی حمایت کریں گے ۔اس موقع پر دیگر مقر رین نے خطاب کرتے ہوئے علا قے کی تر قی کے لیے ڈپٹی سپیکر کی کاوشوں کو سر اہا اور موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

کھو کھلے نعر وں کے بجائے عملی اقداما ت پر یقین نہیں رکھتے‘اڑھا ئی سالو ..

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں